لالہ موسی (مہر ظفر اقبال ظفر)اوور سیز پاکستانیوں کے ساتھ یورپ ہو یا خلیجی ممالک ہوں سبھی امتیازی سلوک برت رہے ہیں لیکن افسوس کہ ہماری حکومت کو اس بات کا ذرا بھی ادراک نہیں ہے ۔ ان خیالات کا اظہارچوہدری احسان ڈوگہ آف رکڈنڈ نے اپنے بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ مسلمان ممالک انڈونیشیا ۔ پاکستان ۔بنگلہ دیش ۔وغیرہ کے لوگوں کے ساتھ عرب ممالک بھی امتیازی سلوک کرتے ہیں ویزوں میں اور کام حاصل کرنے میں ان ممالک کے لوگون کو کئی مشکلات کا سامنا ہے جبکہ انڈیا کے لوگ ہوں یا نیپال کے ان کو ہاتھوں ہاتھ لیا جاتا ہے ۔چوہدری احسا ن نے مزید کہا کہ پاکستان کی حکومت کاکام ہے کہ بہتر سفارتکاری کے ذریئے اپنے ملک کے شہریوں کا مقام دنیا میں بہتر کرے ۔ایک طرف پاکستان عالمی دہشت گردی کا شکار ہے تو دوسری جانب بجائے ہمدردی کے الٹا اس کے شہری ہی نفرت کا شکار بھی ہو رہے ہیں