counter easy hit

بارسلونا، دہشتگردی کی ہر شکل قابل نفرت ہے، ہم دکھ کی اس گھڑی میں رنگ و نسل و قومیت کی حدوں سے بالا ہو کر متحد ہیں، چوہدری امانت مہر

بارسلونا، دہشتگردی کی ہر شکل قابل نفرت ہے، ہم دکھ کی اس گھڑی میں رنگ و نسل و قومیت کی حدوں سے بالا ہو کر متحد ہیں، چوہدری امانت مہر

بارسلونا(ایس ایم حسنین) سپین کی ممتاز کاروباری شخصیت، ایوارڈ یافتہ بزنس مین چوہدری امانات مہر نے بارسلونا حملے کی سخت مذمت کی اور متاثرہ خاندانوں، جنہوں نے اس واقعہ میں اپنے عزیزوں کو کھو یا ہے ، کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے حملے کو کم عقل لوگوں کا تشدد قرار دیا۔ اور کہا کہ دہشتگردی مہذب دور میں بیمار ذہنوں کی پیداوار ہے جولوگ بزدل اور شقی القلب ہیں وہی چھوٹے مقاصد حاصل کر کے دنیا میں دہشتگردی کا بازار گرم کر رہے ہیں ۔ اگر اقوام عالم متحد ہو جائیں تو ان لوگوں کی بیخ کنی میں بہت کم عرصہ لگے گا خدانخواستہ عالمی سطح پر غیر مشروط اتحاد نہ تشکیل پاسکا تو اس کی بہت بھاری قیمت ادا کرنی پڑیگی۔

انہوں نے کہا کہ متاثرہ خاندانوں کو دکھ کی اس گھڑی میں تنہا نہیں چھوڑیں گے اور سپین اور یورپ کے مسلمان تمام برادری کے ساتھ اس دکھ میں برابر کے شریک ہیں اور دہشتگردی کے خلاف جنگ کا ہراول دستہ ہیں اور رہیں گے۔

 Chaudhry, Amanat Mehr, award, holder, business man, in, barcelona, condemn, terrorist, attack, in, Barcelona

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website