پیرس (زاہد مصطفی اعوان) پاکستان تحریک انصاف فرانس کے نائب صدر ملک اصغر برھان نے سابق ایم این اے سرگودھا چوہدری غیاث احمد آف میلہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
سابق ایم این اے سرگودھا چوہدری غیاث احمد آف میلہ گزشتہ روز حرکت قلب بند ہونے کے بعد اپنے خالق حقیقی سے جاملے تھے۔ سابق ایم این اے سرگودھا چوہدری غیاث احمد آف میلہ پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما تھے۔
پاکستان تحریک انصاف فرانس کے تمام عہدیداران اور کارکنان نے سابق ایم این اے سرگودھا چوہدری غیاث احمد آف میلہ کے وفات پر دلی دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔