پیرس( نامہ نگار)پاکستان مسلم لیگ ن یوتھ ونگ فرانس کے صدر چوہدری اصغر خان نے کہا ہے کہ میاں محمد نواز شریف اور ان کے خاندان کےخلاف فیصلے نے پورے نظام انصاف اور اس پر اثر ورسوخ رکھنے والے حلقوں کو پوری طرح بے نقاب کردیا ہے، انہوں نے کہاہے کہ عدلیہ کے محترم چیف جسٹس ایک جماعت کے صوبے میں نہ جاکر اور پنجاب میں مسلم لیگ ن مخالف جماعتوں کی انتخابی مہم چلا کر اپنے آپ کو بے نقاب کر چکے ہیں اور آج ان کے پیچھے طاقتیں بھی بے نقاب ہوگئی ہیں۔
پاکستان مسلم لیگ ن کو دیوار کے ساتھ لگانے کی تمام کوششیں ناکام ہونگی اور انشااللہ پاکستان مسلم لیگ ن پہلے سے زیادہ بڑی قوت بن کر ابھرے گی اس وقت پاکستان میں اصل انقلاب آئے گا۔ جسے کوئی جعلی خان یا مائی کا لعل روک نہیں پائے گا۔