counter easy hit

ضلع کی ترقی کے لئے منتخب عوامی نمائندوں اور افسران کو ٹیم کی حیثیت سے کام کرنا ہوگا، چوہدری اشرف دیونہ

Chaudhry Ashraf dyunh

Chaudhry Ashraf dyunh

لالہ موسیٰ(جمیل احمدطاہر)ڈی سی سی کے چےئرمین و ایم پی اے چوہدری اشرف دیونہ نے کہا کہ ضلع کی ترقی کے لئے منتخب عوامی نمائندوں اور افسران کو ٹیم کی حیثیت سے کام کرنا ہوگا، افسران کو ئی بھی منصوبہ تیار کرتے وقت متعلقہ ارکان اسمبلی سے مشاورت یقینی بنائیں نیز افسران فنڈز کا بروقت استعمال ہر صورت یقینی بنائیں۔ انہوں نے ضلع میں ترقی اور عوامی کی بہبود کے لئے ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ کی خدمات کو سراہا۔ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ حکومت پنجا ب کی طرف سے ارکان صوبائی اسمبلی کو دیے گئے فنڈز سے 199ملین روپے کی لاگت سے 64ترقیاتی سکیموں پر تیزی سے کام جاری ہے اور ابتک فزیکل پراگریس 92فیصد ہے۔ انہوں نے بتایا صوبائی ترقیاتی فنڈز سے 2722ملین روپے کی لاگت سڑکوں، واٹر سپلائی، سیوریج، جنگلات، لوکل گورنمنٹ اور ضلعی حکومت کے 86منصوبوں پر کام جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ خادم پنجاب رورل روڈ پروگرام کے تحت 20سٹرکوں کی تعمیر مکمل کر لی گئی ہے اسی طرح سکولوں میں عدم دسیتاب سہولیات کی فراہمی پر 138ملین روپے، سائنس لیب کی فراہمی پر 32ملین روپے، اضافی کمروں کی تعمیر پر 36ملین روپے خر چ کئے جارہے ہیں، 49ملین روپے کی لاگت سے 8سکولوں کی خطرناک عمارتوں کی از سر نو تعمیر کی گئی ہے، یونیورسٹی آف گجرات میں مختلف پراجیکٹس، نئے کالجز کی تعمیر جاری ہے ۔ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے بتایا کہ تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال کنجاہ اور سرائے عالمگیر کی تعمیر مکمل کرکے دونوں منصوبوں کو فنکشنل کر دیا گیا ہے جبکہ کڑیانوالہ بی ایچ یو کی اپ گریڈیشن کے لئے تیزی سے کام جاری ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پولیس، عدلیہ کے حوالے سے منصوبہ جات پر کام کی رفتا ر تسلی بخش ہے سیلاب سے متاثر سٹرکوں، سکولوں کی تعمیر، کھیلوں کے فروغ کے لئے گراؤنڈز کی تعمیر کے منصوبہ جات پر بھی کام جاری ہے۔ انہوں نے بلڈنگز ڈیپارٹمنٹ کو ہدایت کی کہ یونیورسٹی آف گجرات میں ہاسٹل کو فوری طور پر مکمل کیا جائے نیز ضلع میں 14ویٹرنری ڈسپنسریوں کی تعمیر کا کام جون تک مکمل کیا جائے نیز تینون تحصیلوں میں اراضی ریکارڈ سنٹرز کی تعمیر کے حوالے سے تیزی سے اقدامات کئے جائیں۔ایم این اے چوہدری جعفر اقبال، ایم پی ایز ملک حنیف اعوان، حاجی عمران ظفر، میجر (ر) معین نواز، چوہدری شبیر احمد، نوابزادہ حیدر مہدی، مسلم لیگ ن کے راہنما نوابزادہ طاہرالملک، چوہدری رضا علی وڑائچ، میاں امجد محمود، اسسٹنٹ کمشنر ز میاں اقبال مظہر، نورالعین، ای ڈی اوز چوہدری اصغر، طاہر کاشف، محمد جمیل اور مختلف محکموں کے سربراہان نے شرکت کی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ، ایم این اے چوہدری جعفر اقبال، ایم پی ایز ملک حنیف اعوان، حاجی عمران ظفر، میجر (ر) معین نواز، چوہدری شبیر احمد، نوابزادہ حیدر مہدی، مسلم لیگ ن کے راہنما نوابزادہ طاہرالملک، چوہدری رضا علی وڑائچ، میاں امجد محمود نے عوامی فلاحی منصوبوں کے حوالے سے تجاویز پیش کیں۔