پیرس(عمیر بیگ) سفاک حکمرانوں نے17 جون کوماڈل ٹاؤن میں معصوم شہریوں کو شہید کر کے پوری قوم کو یہ پیغام دیا کہ انکے سینوں میں دل نہیں پتھر ہیں۔اس لئے ایسے ظالموں کے خلاف پوری قوم کو صف آراء ہونا ہو گا۔ان خیالات کا اظہار عوامی تحریک یورپ کے صدر حاجی اسلم چوہدری نے یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ زندہ قومیں اپنے شہیدوں کو یاد رکھتی ہیں اور انکی قربانی کو اپنے لئے فخر کا تاج بناتی ہیں۔قوم کی مائیں، بہنیں اور بیٹیاں شہدائے سانحہ ماڈل ٹاؤن کے ساتھ کھڑی ہیں۔سانحہ ماڈل ٹاؤن کو دو سال گزر جانے کے بعد بھی کوئی پیش رفت نہ ہونے پر 17 جون کو مال روڈ لاہور پر احتجاجی دھرنادیں گے جس کی سربراہی ڈاکٹر محمد طاہر القادری کریں گے۔