counter easy hit

ُپاکستان عوامی تحریک کا29 واں یوم تاسیس، عوام میں سیاسی شعور کی بیداری کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں  دین مصطفویﷺ کی اشاعت جدید ترین خطوط پر استوار کی جاچکی ہے،چوہدری اعظممحمد سلیم خان کنوینئر عوامی تحریک فرانس

پیرس(یس اردو خصوصی رپورٹ) منہاج القرآن انٹرنیشنل سنٹر فرانس کے صدر چوہدری محمد اعظم نے کہا کہ پاکستان عوامی تحریک کے 29 ویں یوم تاسیس کی پروقار تقریب کل جمعۃ المبارک کے صبح  20:00 بجے   منہاج القرآن انٹرنیشنل سنٹر فرانس میں منعقد کی جائیگی اس  موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اس صدی کا بہترین کارنامہ ہے جس پر قائد محترم شیخ القرآن علامہ طاہر القادری ؒ  کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے۔ پاکستان میں غریب عوام کو سیاسی شعور دینے کے ساتھ ساتھ پوری دنیا میں بین الاقوامی یونیورسٹی تو مصر میں ہے مگر پاکستان کے لاہور شہر سے شروع ہونےوالا تحریک منہاج القرآن کا سفر دنیا بھر میں اسلامی تعلیمات کو جدید ترین  سائنسی  خطوط پر استوار کرنے کے بعد بھی جاری ہے۔

منہاج یونیورسٹی ،شریعہ کالجز، کالجز اورسکول دین اسلام کی اشاعت کیلئے دن رات کوشاں ہیں۔دین مصطفوی ﷺ کو پبلک سیکٹر میں اس قدر مربوط نظام کے ذریعے  پھیلایا جارہا ہے کہ انسانی عقل دنگ رہ جاتی ہے۔ قائد محترم شیخ الاسلام علامہ طاہر القادری ؒ کی ہمہ جہت شخصیت کا اعجاز ہے کہ ان کی لکھی ہوئی ہزاروں کتابیں اسلامی و عصری تعلیمات کا بیش بہا خزانہ اپنے اندر رکھتی ہیں جو کہ عام آدمی کے بس کے بات نہیں ہے۔

حکومت نے آئندہ نسلوں کو تعلیم دینے کا ٹھیکہ ملٹی نیشنل کمپنیوں اور نجی شعبہ کے کاروباری مافیا کو دے دیا۔ جس سے آج اکثر تعلیمی ادارے با مقصد تعلیم اور تربیت سے خالی ہو گئے ہیں۔ حکمرانوں نے پہلے تعلیم کو منافع بخش کاروبار میں تبدیل کیا اب براہ راست تعلیمی ادارے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے نام سے نجی شعبہ کے سپرد کئے جا رہے ہیں، جو تعلیمی نظام پر ایک حملہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ  ایسے میں جدید ترین علوم اورسائنسی طرز تعلیم کے مطابق معیاری تعلیم میں تحریک منہاج القرآن کا کوئی ثانی نہیں ہے۔

ہماری دعا ہے کہ قائد محترم شیخ الاسلام علامہ طاہر القادری ؒ کا سایہ ہمارے سروں پر سایہ فگن رہے اور ہم دین مصطفوی ﷺ کی اشاعت کیلئے اپنی تمام تر صلاحتیں بروئے کار لاتے رہیں۔ اس کیلئے قائد محترم کے غیور ساتھیوں اور جانثار غریب عوام کی دعائیں ہمارے ہمراہ ہیں اور انشااللہ ہم اس مقدس مشن کو مزید جوش و جذبے کے ساتھ جاری رکھیں گے۔

CHAUDHRY AZAM, PRESIDENT, MINHAJ UL QURAN, FRANCE, ON, BASE, DAY, OF, TEHREEK E MINHAJ UL QURAN, EXPRESSED, HIS, GREAT, CONCERN, AND, WIHSES, FOR, TEHREEK