گجرات ( صغیر احمد قمر ) بچوں خواتین اور معصوم لوگوں کی جانوں سے کھیلنے والے انسانیت کے دشمن اور درندے ہیں ان کا مذہب سے تعلق تو دور انسانیت سے بھی دور تک کوئی رشتہ نہیں ہے ان خیالات کا اظہار چوہدری اظہر حسین بہورچھ اور نائب صدر آل پاکستان ماربل ایسوسی ایشن ضلع گجرات اقبال احمد قادری نے اپنے مشترکہ بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ گلشن اقبال پارک لاہور میں دہشت گردانہ واقعہ انتہائی دلخراش اور افسوس ناک ہے عوام کے جان وامال کا تحفظ حکومت کی ذمہ دارہ ہے جسے پور ا کرنے میں حکمران ناکام ہو چکے ہیں حکومتی ارباب اختیار کو چاہیے کہ وہ عوام کے جان ومال کے تحفظ کے لئے ٹھوس اقدامات کریں اور سانحہ لاہور کے ذمہ داران اور ان کی سہولت کاروں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے انہوں نے مزید کہا کہ آل پاکستان ماربل ایسوسی ایشن ضلع گجرات سانحہ لاہور کے شہداء کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا گو ہیں