پیرس (زاہد مصطفیٰ اعوان) پاکستان مسلم لیگ ن یورپ کے چیف آرگنائزر شمروز الہی گھمن نے ایک بیان میں کہا کہ چوہدری برادران نے بے وفائی کے تمام ریکارڈ توڑ ڈالے ہیں میاں برادران کے ساتھ بے وفائی کے بعد اب اپنے دیرینہ ساتھیوں کے خلاف بھی ہٹ دھرمی کا مظاہرہ شروع کر دیا ہے۔
انھوںنے کہا کہ ڈکٹیٹر مشرف کے ساتھ مل کر چوہدری برادران نے میرے قائد کے خلاف ڈکٹیٹر شپ کو پروان چڑھایا ۔لیکن پھر بھی جمہوریت کی فتح ہوئی ۔اب چوہدری برادران نے فرانس میں اپنے ہی کوآرڈی نیٹر کو اعتماد میں لئے بغیر جس سابقہ ریت کا مظاہرہ کیا ہے باعث ندامت ہے۔