لالہ موسیٰ(جمیل احمدطاہر)سالانہ عظیم الشان مشائخ بھکھی شریف کانفرنس 6اپریل بروزبدھ عزیزمارکی میرج ہال گجرات میں آج منعقدہونے والی مشائخ بھکھی شریف کانفرنس میں بھرپورشرکت کرینگے،ان خیالات کا اظہارانچارج میڈیاسیل تحریک تحفظ اسلام پاکستان چوہدری فیصل اخترگجر ،صدر تحریک تحفظ اسلام پاکستان حضرت ابوبکرصدیقؓ یونٹ لالہ موسیٰ عدنان خان جلالی،نوشادخاں جلالی،چوہدری عبدالرزاق جلالی ،حافظ محمدبنارس پسوال صدر میلادقسیم کوثریونٹ دلانوالہ نے ایک مشترکہ بیان میں کیا،انہوں نے کہاکہ مشائخ بھکھی شریف کانفرنس میں آمدپرمفتی پیرسیدمحمدنویدالحسن شاہ مشہدی ودگرقائدین کا والہانہ استقبال کریں گے،اور کانفرنس میں بڑے قافلے کے ساتھ شرکت کرینگے،انہوں نے عوام سے بھی اپیل کی کہ وہ مشائخ بھکھی شریف کانفرنس میں بھرپورشرکت کرکے اولیاء کرام سے اپنی محبت کا ثبوت دیں۔