کھاریاں (ایم عمر) وارڈ نمبر3میں چھپر خاندان کے مخالفین کو ہمیشہ کی طرح اس بار بھی شکست سے دوچار کریں گے۔ وارڈ نمبر3کے عوام بلدیاتی انتخابات کی طرح ضمنی الیکشن میں بھی مسلم لیگ(ن) کے خواب خاک میں ملا دیں گے ان خیالات کا اظہار سابق صدر پی ٹی آئی کھاریاں سٹی چوہدری فرحان احمد نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ وارڈ نمبر3 پی ٹی آئی کا گڑھ ہے یہاں پر کسی اور سیاسی جماعت کی کوئی جگہ نہیں ہے سابقہ بلدیاتی الیکشن میں بھی عوام نے چوہدری ناصر احمد چھپر کے نامزد امیدوار کو ووٹ دے کر کامیاب بنایا اور اب بھی انشاء اللہ عوام انہی کے نامزد امیدوار کو پہلے سے زیادہ لیڈ کے ساتھ کامیاب بنائیں گے۔ انشاء اللہ ضمنی الیکشن میں بھی وارڈ نمبر3سے پی ٹی آئی ہی کامیاب ہوگی۔