پیرس(نمائندہ خصوصی)پیپلزپارٹی اور تحریک انصاف کا تازہ ترین گٹھ جوڑ عوام اور ملک کی ترقی کا پہیہ جام کرنے کی ناکام کوشش ہے۔ان خیالات کا اظہار چوہدری فضل الہیٰ سینئر رہنما مسلم لیگ ن فرانس نے یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ عمران خان اپنی سیاسی ناکامیوں کا ملبہ الیکشن کمیشن پر ڈالنا چاہتے ہیں۔وہ تین سال سے مسلسل الیکشن کمیشن اوروزیراعظم میاں نوازشریف پرمحض الزامات عائد کررہے ہیں جنہیں ثابت کرنے کے لئے ان کے پاس کوئی ثبوت نہیں۔ اپوزیشن رہنما اپنی سیاسی بقا کے لئے قائد جمہوریت میاں نوازشریف کے خلاف متحد ہوگئے ہیں۔