counter easy hit

سانحہ گلشن پارک دھماکہ کسی قیامت سے کم نہیں ،چوہدری رفاقت علی پرنس

Chaudhry fellowship

Chaudhry fellowship

گجرات ( صغیر احمد قمر) سانحہ گلشن پارک دھماکہ کسی قیامت سے کم نہیں ملک اس وقت قومی یکجہتی کا متقاضی ہے ہمیں ہر حال میں دہشت گردوں کو کیفر کردار تک پہنچانا ہوگا ، ان خیالات کا اظہار چوہدری برادران کے رفیق خاص و سابق ناظم یوسی فتح پور چوہدری رفاقت علی پرنس سر پر ست آرائیں موومنٹ ضلع گجرات نے سانحہ لاہور کے حوالے سے اپنے ایک مذمتی بیان میں کیا انہوں نے مزید کہا کہ دہشت گرد معصوم لوگوں کو بے گناہ قتل کر رہے ہیں جو کہ قا بل مذمت اقدام ہے ہم سانحہ گلشن پارک میں شہید ہونے والے تمام افراد کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور اس سانحہ میں زخمی ہونیوالوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعاگو ہیں حکومت وقت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس سانحہ کے ذمہ داران کو فی الفور گرفتار کیا جائے اور انہیں قرار واقعی سزا دی جائے انہوں نے مزید کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومت تمام پبلک مقامات سمیت عوام کی سیکورٹی کیلئے ٹھوس اقدامات کرے ہم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں