فرانس (یاسر قدیر) تحریک انصاف فرانس کی جانب سے خیبر پختون خوا کے صوبائی وزیر شوکت یوسف زئی، تحریک انصاف کھاریاں کے صدر چودھری ناصر چھپر، تحریک انصاف گجرات ضلع کے صدر چودھری الیاس کے اعزاز میں پیرس میں ایک شاندار جلسے کا اہتمام کیا گیا جس کے میزبان تحریک انصاف فرانس کے سینئر رہنما سعید ملک، گلزار لنگڑیال، سینئر رہنما یاسر قدیر اور نائب صدر اصغر برہان تھے جبکہ چیف آرگنائزر جلسہ سینئر وائس پریذیڈنٹ راجہ محمد عجب تھے اس موقع پر تحریک انصاف فرانس کی پوری قیادت موجود تھی