counter easy hit

ترقیاتی منصوبوں کی منظوری خوش آئندہے،چوہدری عمران اشرف

Chaudhry Imran Ashraf

Chaudhry Imran Ashraf

لالہ موسیٰ(جمیل احمدطاہر)ممتازسماجی وسیاسی شخصیت چوہدری عمران اشرف گجرنے ایک ملاقات میں گفتگوکرتے ہوئے کہاہے کہ ترقیاتی منصوبوں کی منظوری خوش آئندہے ،لیکن منصوبوں کی تکمیل میں بے جاتاخیرسے عوامی مشکلات میں اضافہ ہوتاہے ،اس کا بھی احساس کیاجاناچاہئے ،مقامی اراکین اسمبلی اور ڈی سی او گجرات لیاقت علی چٹھہ ٹھیکیداروں کو اس بات کا پابندکریں کہ ترقیاتی منصوبے شارٹ ٹائم میں مکمل کئے جائیں ،بے جاتاخیرکرنے والے ٹھیکیداروں کی رجسٹریشن منسوخ اور سزادی جانی چاہئے ،انہوں نے کہاکہ ہمارے ہاں ریت بن چکی ہے کہ جومنصوبہ شروع کیاجاتاہے ،اسے ٹھیکیدارجان بوجھ کرلٹکائے رکھتاہے جس سے اس علاقے کے لوگوں کا گزرنادشوارہوجاتاہے اور عوام کی سہولت کیلئے شروع کیاگیامنصوبہ عوام کیلئے باعث زحمت بن جاتاہے۔