لا لہ مو سیٰ( جمیل احمدطاہر)کرپٹ حکمرانوں نے ملک کی معیشت کو تباہ کرکے عوام کو غر بت دلدل میں دھکیل دیا ،امیرجماعت اسلامی زون 112چوہدری عرفان احمدصفی نے کہا ہے کہ کرپٹ حکمرانوں نے غریب عوام کا پیسہ چورا کر دوسرے ملکوں میں اپنے عیاشیوں کیلئے محفوظ کرلیا جبکہ عوام کو غربت کے دلدل میں دکیل دیا ۔غریب عوام دو وقت کی روٹی کیلئے سسک رہے ہیں جبکہ حکمرانوں کے کتے بھی ایمپورٹیڈخوراک کہا رہے ہیں ملک میں معیشت کا پایا جام ہوگیا ہے اور بے روزگاری میں دن بدن اضافہ ہوتا جا رہا ہے ۔اس لئے اب عوام جان چکے ہے کہ ملک کو ترقی کی ر اہ پر صرف اور صرف ایماندار اور بے داغ قیادت ہی گامزن کرسکتے اور جماعت اسلامی کرپشن سے پاک جماعت ہے جن کے قیادت ایماندار اور خدمت خلق کے جزبے سے سرشار لوگوں کے ہاتھوں میں ہے یہی وجہ ہے کہ عوام جوق درجوق جماعت اسلامی میں شمولیت اختیار کر کے کرپشن فری پاکستان مہم کا حصہ بن رہے ہیں۔