لالہ موسیٰ(جمیل احمدطاہر)چارسدہ میں باچا خان یونیورسٹی میں دہشت گردوں کے بزد لانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکرتے ہوئے ممتازسماجی وسیاسی شخصیت چوہدری عرفان مہدی بدہوکالس نے کہا کہ پوری قوم متاثرہ خاندانوں کے غم میں برابر کی شریک ہے خیبر پختون خواہ کی عوام نے دہشت گردی کی جنگ میں بھاری قیمت ادا کی ہے سفاک دہشت گردوں اور دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھیکناہوگا امن دشمن قوتوں پاکستان کا امن تباہ کرنے کی سازشیں کر رہی ہے ، شہداء کا خون ضرور رنگ لائے گا،واقعہ پر دلی افسوس ہوا اللہ تعالی شہداکے لواحقین کو غم اور دکھ کی اس گھڑی میں صبر جمیل عطا کرے۔