لالہ موسیٰ (جمیل احمدطاہر)اے آر وائی کے اسلام آباد کے آفس پر دہشت گردی کے واقعہ کی پرزور مذمت کرتے ہیں اس طرح کے غیر انسانی اور اوچھے ہتھکنڈوں سے میڈیا کی حق سچ کی آواز کو دبایا نہیں جا سکتاان خیالات کا اظہارممتازسماجی وسیاسی شخصیت چوہدری عرفان مہدی بدہوکالس نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا ہاؤسز کو نشانہ بنانا بربریت ہے اس طرح میڈیا کو نہ تو دبایا جا سکتا ہے اور نہ ہی اپنی مرضی مسلط کی جا سکتی ہے دہشت گردوں کی یہ مزموم کارروائیاں صحافی برادری کے صلے ہرگز پست نہیں کر سکیں گے۔ اے آر وائی پر دہشت گردی کی پرزور مذمت کرتے ہیں اور صحافی برادری کو اپنے بھرپورتعاون کا یقین بھی دلاتے ہیں۔