counter easy hit

وزیر اعظم چیف ایگزیکٹو ہیں وہ کسی بھی کے ادارے کے بارے میں بیان دے سکتے ہیں،چوہدری جعفر اقبال

 Chaudhry Jaffar Iqbal

Chaudhry Jaffar Iqbal

کوٹلہ قاسم خاں (شمشاد چوہدری )ایم این اے چوہدری جعفر اقبال وفاقی سیکرٹری برائے دفاع نے صحافیوں کو اپنے تاثرات دیتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم چیف ایگزیکٹو ہیں وہ کسی بھی کے ادارے کے بارے میں بیان دے سکتے ہیں کہ ادارہ اپنے اختیارات سے تجاوزنہ کرے وزیر اعظم کے بیان کو کچھ لوگوں نے نیب پر تنقید کا کہا جب کے وزیر اعظم کا یہ کہنا تھا کہ نیب اپنے حدود میں رہ کر کام کرے کسی شریف آدمی کی پگڑی نہ اچھالے انہوں نے ایک دعوت ولیمہ کے بعد صحافیوں کو ایک سوال کے جواب میں کہا کہ وزیراعظم کا بیان کو عجیب سا رنگ دیا گیا جبکہ انہوں صاف صاف کہا ہے ہر ادارہ اپنی حدود میں رہ کر کام کرے جبکہ وہ چیف ایگزیکٹو ہیں وہ ہر ادارے کے بارے بیان دے سکتے ہیں پھر اس بیان کی غلط رنگ دنیا اچھی بات نہیں ہے چوہدری جعفر اقبال ایم این اے حلقہ NA106نے مزید کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت عوام سے کئے دعدے پورے کررہی ہے میں نے اپنا وعدہ پورا کیا ہے کہ سوئی گیس کی فراہمی اور سٹرکوں کی تعمیر کیلئے کوشاں ہیں سڑکوں کی منظوری ہوچکی ہے ریلوے لائن کے ساتھ کوٹلہ قاسم خاں سے جی ٹی روڈ تک ڈنگہ لالہ موسیٰ روڈ ملائیں گے جس عوام کو سہولت ملے گی کئی سڑکوں کی منظوری ہوچکی ہے کام فنڈ جلد جاری ہونگے انہوں نے مزید کہا جو وعدے کئے ہم پورے کررہے ہیں لالہ موسیٰ میں بھی ترقیاتی کام ہونگے NA106میں ترقیاتی کاموں کی مثال قائم کریں گے اور عوامی خوشحالی لائیں گے یہی ہمارا مشن ہے