پیرس (میاں عرفان صدیق) پاکستان مسلم لیگ ق فرانس کے صدر چوہدری منیر احمد وڑائچ بھاگووالیہ نے سینئر راہنما مسلم لیگ ق سابق ایم پی اے حلقہ پی پی 108 چوہدری خالد اصغر گھرال کی والدہ ماجدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور ان کے لیے دعائے مغفرت کی چوہدری خالد اصغر گھرال اور ان کے خاندان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔
چوہدری منیر احمدوڑائچ بھاگووالیہ نے مرحومہ کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ اللہ رب العزت ان کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطاء فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطاء کرے (آمین)۔