پیرس(نمائندہ خصوصی) موجودہ حکومت کے دور میں پاکستان پر غیر ملکی قرضوں کے بوجھ میں 9ارب ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔ ان خیالات کا اظہار چوہدری ارشد مارت سینئر رہنما مسلم لیگ ق فرانس نے یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ کشکول توڑنے کے دعوے نقش برآب ثابت ہوئے ہیں او رلیگی ٹولہ نے اب کشکول کے بجائے قرضوں کیلئے بڑے بڑے ڈرم اٹھا لیے ہیں۔ کڑی شرائط پر عالمی مالیاتی اداروں سے حاصل کیے گئے قرضے قومی خود مختاری کیلئے بڑا خطرہ بن چکے ہیں