کھاریاں(نیئر صدیقی سے) وائس چیئرمین یوسی ملکہ لیاقت علی سیال ، کونسلر شہباز ہنجرا اور پرنسپل عابدشریف چوہدری نے گذشتہ روز اسسٹنٹ کمشنر کھاریاں میاں اقبال مظہر سے ملاقات کی ۔ ملاقات میں یونین کونسل کے رہنماؤں نے اے سی کھاریاں کو بتایا کہ ہم اپنے گاؤں میں کچھ ذاتی اور کچھ شاملات دیہہ کی جگہ پر بچوں کیلئے تفریحی پارک بنانا چاہتے ہیں۔ جس کے لئے قانونی طریق کار کے مطابق کاروائی کی جائے۔ جس پر اے سی کھاریاں نے نائب تحصیلدار ریوینیو کو کاروائی کا حکم دے دیا ہے کہ مذکورہ اراضی کی مکمل رپورٹ تیار کر کے پیش کی جائے۔