سرائے عالمگیر(نمائندہ خصوصی)ملکی تاریخ گواہ ہے کہ احتساب جب بھی ہوا اپوزیشن یا غریب عوام کا ہوا اقتدار پرست ہردورمیں خود کوپارسااور عوام کا ہمدرد ثابت کرکے بچ گیے ہیں ن لیگی حکمران بھی اسی کلچر کا حصہ ہیں حقائق بتاتے ہیں کہ ن لیگ کے حکمرانوں نے ہمیشہ عوام سے غلط بیانی کی اور دھوکے سے ملکی وسائل لوٹتے رہے ہیں ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کے راہنما سابق ایم پی اے چوہدری محمد ارشد نے اپنے بیان میں کیا انہوں نے کہاکہ نندی پور منصوبہ اور اب پی آئی اے جیسے قومی ادارے کی نجکاری بھی اسی پلان کا حصہ ہے قومی اداروں کو اپنے یا غیرملکی اداروں کے قبضے میں دے کر قوم کو غلام بناناہے لیکن حکمران یاد رکھیں اس بار قائد تحریک عمران خان کی زیر قیادت پاکستان تحریک انصاف تبدیلی کامشن لے کر عوام کے ساتھ کھڑی ہے اور کرپٹ مافیا کے خلاف مکمل کاروائی تک چین سے نہیں بیٹھے گی اس بار ماضی کی تاریخ نہیں دھرائی جائے گی بلکہ ماضی اور حال کے کھائے پیے کا حساب دینا ہوگا