سرائے عالمگیر(نمائندہ خصوصی) ن لیگ اور پی پی کا نیب کے خلاف اتحاد ساری دال کالی ہونے کا ثبوت دے رہاہے،کرپٹ مافیا کے منفی کارناموں کی وجہ سے عوام کی قوت برداشت جواب دے چکی ہے ،نیب کو روکنے سے کرپشن چھپ نہیں سکے گی ان خیالات کا اظہار پی ٹی آئی کے راہنما سابق ایم پی اے چوہدری محمد ارشد نے میڈ یا سے بات چیت کے دوران کیا انہوں نے کہاکہ وزیر اطلاعات یاد رکھیں پاکستان بیس کروڑ جفا کش عوام عوام کا ملک ہے سرمایہ داروں کی شکار گاہ نہیں نہ ہی چند کرپٹ سرمایہ داروں کے بھاگنے سے ہمارا نقصان ہے ہر دو صورتوں میں پاکستام اور عوام کا فائدہ ہے کرپٹ مافیا کے ممبران کھائے پیے کا حساب دے کر کسی دوسری جگہ بسیراکرلیں انہوں نے کہاکہ کراچی میں آرمی چیف کے دلیرانی اقدام سے رینجرز کی بھرپور کاروائی سے امن کے خواب کو وہاں تعبیر ملی تو کاروبار زندگی میں بھی اتدال آیاہے جس سے عوام خوش ہیں لیکن پنجاب تاحال سکون کی نعمت سے محروم رہاہے اب اگر نیب نے صرف آدی آنکھ کھولی ہے تو وزیر اعظم سمیت وزرا کی چیخیں نکل رہی ہیں حکمران یاد رکھیں پاکستان بیس کروڑ عوام کا ملک ہے اور کرپشن کا حساب لینے کا حق رکھتے ہیں اگر حکمران کرپٹ نہیں ہیں تو نیب کے راستے میں رکاوٹ بننے کی بجائے کام کرنے دیں تاکہ ملک سے کرپشن کا خااتمہ ہواور ملکی ترقی کو یقینی بنایا جا سکے انہوں نے کہاکہ قائد تحریک عمران خان کے ویثرن کے مطابق وطن عزیز امن ترقی اور خوشحالی ہماری منزل ہے جہاں کرپشن زدہ سرمایہ دار ہو یا سیاستدان ملک میں کوئی جگہ نہیں،انہوں نے کہاکہ نیب کی مختصر کاروائی سے عوام میں امید کی کرن جاگی ہے ہم امید کرتے ہیں کہ ارباب اختیار اب آخری کیس تک کاروائی مکمل کرکے عوام پر احسان اعظم کریں گے۔