سرائے عالمگیر(نمائندہ خصوصی) پاکستان تحریک انصاف کے راہنما سابق ایم پی اے چوہدری محمد ارشد نے اپنے بیان میں کہاہے کہ پی پی 114 میں دیکھا جائے تو ہر طرف نالیوں ،گلیوں کی تعمیر اور عوامی ترقی و خوشحالی کے دعوں کی سیاست عروج پر ہے عوام سب کچھ جاننے کے باوجود خاموش ہیں کیونکہ وہ اپنے ووٹ کے ذریعے جواب دیں گے انہوں نے کہاکہ حقیقت کی نظر سے دیکھا جائے تو سابق وزیرقانون چوہدری محمد فاروق شہید کے وقت میں بنایا گیاایک ٹی ایچ کیو ہسپتال جو ماضی میں عوام کو علاج معالجے کی سہولت دیتاتھا مگر بعد میں آنے والوں کی عدم توجہی کی وجہ سے اب وہاں اسٹاف کا مسلہ درپیش ہے جس کی وجہ سے دور دراز علاقوں علاج کی غرض کے لیے آنے والوں کو شدید پریشانیوں کا سامنا ہے جبکہ صفائی کے حوالے سے دیکھا جائے تو شہر بھر میں گندگی سے ا ٹی نالیاں اور میں ہر طرف گندگی کے ڈھیر یہ سب چیزیں ظاہرکرتی ہیں کہ یہاں کے والی وارث عوامی فلاح کا سبق بھول کر ذاتی نمودو نمائش میں لگے ہوئے ہیں، انہوں نے مزید کہاکہ فاروق شہید کے بعد میں نے جتنے بھی ترقیاتی کام کرائے ہمیشہ علاقے اورعوام کی ضرورت اور سامنے رکھ کر بلا تفریق کے مکمل کیے ہیں مگر اب عوامی مفاد سے ہٹ کر ووٹ کی بنیاد پر کام ہوتے ہیں عوام سچ اور جھوٹ کو اچھی طرح پہچان چکے ہیں اور جانتے ہیں کہ قائد تحریک عمران خان ملک میں تبدیلی کی صلاحیت رکھتے ہیں انشااللہ وقت آنے پر پی ٹی آئی کے پلیٹ فارم سے حکومتی ٹولے کو بھرپور جواب دیں گے۔