سرائے عالمگیر(نمائندہ خصوصی)سعودی عرب اور ایران کے درمیان حساس نوعیت کی کشیدگی ہے پاکستان سوچ سمجھ کر فیصلہ کرے ان خیالات کا اظہار پی ٹی آئی راہنما سابق ایم پی اے چوہدری محمد ارشد نے اپنے بیان میں کیا انہوں نے کہاکہ اسلام دشمن طاقتیں اسلامی ممالک میں دراڑیں ڈالنے کے لیے منفی ہتھکنڈے استعمال کرنے پر اتر آئیں ہیں عراق، لیبیا،مصر اور شام کے حالات سب کے سامنے ہیں ان منفی کوششوں کا مقصدمسلم ممالک کے وسائل پر قبضہ اور عوام کو غلام بنائے رکھناہے دو برادر اسلامی ملکوں سعودی عرب اور ایران کے درمیان موجودہ تنازعہ بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے جس کے تحت اختلافات کو ہوا دے کرجس یہاں کے وسائل پر قبضہ کرنے کی کوششیں ہوں گی ایسے وقت میں پاکستان سمیت دوسرے اسلامی ممالک کو بھی بہت زیادہ اختیاط سے ایسے اقدام کرنے کی ضرورت ہے جو مسلے کو الجھانے کی بجائے مسلے کے پرامن حل کا باعث ہوں تاکہ دشمن کو اس کے ارادوں سے باز رکھا جاسکے۔