سرائے عالمگیر(نمائندہ خصوصی)چوہدری فاروق شہید فاونڈیشن سرائے عالمگیر کے راہنما چوہدری سقلین مختار نے اپنے بیان میں کہاہے کہ عوام کی خدمت کے حوالے سے قائدسابق وزیر قانون چوہدری محمد فاروق شہید کی زندگی ہمارے لیے ایک خوبصورت سبق ہے جس پر عمل پیرا ہوکران کے سیاسی جانشین سابق ایم پی اے چوہدری محمد ارشد اورسابق تحصیل ناظم چوہدری عبدالرحمن کی زیر قیادت قائد کے مشن علاقے میں تعلیم، امن ،ترقی اور خوشحالی کی تکمیل کے لیے کام کر رہے ہیں اورجب تک دم میں دم ہے انشااللہ چوہدری فاروق شہید فاونڈیشن کے پلیٹ فارم سے عوامی خدمت کا مشن جاری رہے گا۔