سرائے عالمگیر(نمائندہ خصوصی)چوہدری محمد فاروق شہید کی برسی کے حوالے سے بلائے گیے اجلاس میں چوہدری اللہ دتہ صابری نے معززین علاقہ سے خطاب میں کہاکہ سابق وزیر قانون چوہدری محمد فاروق شہیدپی پی 114 کے عوام کا مسیحاتھاقائد کی کار کردگی کے حوالے سے اتنا کہنا کافی ہے کہ وہ آیا اس نے دیکھ اور چھا گیا اس میں شک نہیں کہ چوہدری فاروق کی شہادت نے ناصر ان کے خاندان کو سوگوار کیابلکہ پی پی 114 کے عوام آج سوگ کی کیفیت میں ہیں آج 13 سال گزر جانے کے باوجود عوام اپنے قائد کو بھولے نہیں بلکہ جہاں بھی علاقے کی ترقی کے حوالے سے بات ہوتی ہے تو مخالفین بھی اس حقیقت کو مانتے ہیں کہ علاقے کی تعمیرو ترقی کے حوالے سے جو کام چوہدری فاروق شہید نے کیے وہ ان کے بس کی بات نہیں تھی انہوں نے کہاکہ29دسمبر کاقائد کی برسی کے موقع پر تجدید عہد کو دھرانے کا دن ہے اور اپنے اتحاد عوام کی بے لوث خدمت سے ہمیں علاقے کی ترقی کے دشمنوں کو بتاناہے کہ چوہدری فاروق شہید کے بعد اب فاروقینز میدان میں ہیں اور جب تک دم میں دم ہے عوام کی خدمت کا مشن جاری رہے گا۔