سرائے عالمگیر( خصوصی)پارٹی رہنماء و کارکنان تحریک انصاف ممبرسازی مہم کو تیز کر دیں انشاء اللہ ملک بھر کی طرح ضلع گجرات اور حلقہ این اے107بھر میں گھر گھر تحریک انصاف کا جھنڈا لہرائے گا ان خیالات کا اظہارممبر CECتحریک انصاف و آرگنائزر حلقہ این اے107چوہدری محمد الیاس نے گزشتہ روز پارٹی رہنماؤں اور کارکنان سے ایک میٹنگ میں خطاب کر تے ہوئے کیا انھوں نے کہا کہ اس بار پارٹی نے ممبر سازی کا عمل موبائل فون میسج کے زریعے شروع کیا ہے جس سے ممبر سازی میں کافی جوش و خروش پایا جا رہا ہے تمام رہنماء اور پارٹی کارکنان اپنے اپنے علاقوں یونین کونسلز گلی محلوں میں پارٹی کی ممبر سازی کیلئے نکلیں اور عوام کی رہنمائی کریں تا کہ تحریک انصاف گراس روٹ پر اس قدر مضبوط اور فعال ہو جائے کہ کرپٹ اور فرسودہ نظام کا خاتمہ ہو سکے،انھوں نے مزید کہا کہ تحریک انصاف ملک گیر واحد سیاسی جماعت ہے جس نے پارٹی کے اندر انتخابات کا رواج قائم کیا انشاء اللہ آنیوالا دور تحریک انصاف اور عوام کا ہو گا۔