سرائے عالمگیر (صغیر احمد راٹھور) پاکستان تحریک انصاف کا منشور عوام کو انصافی کی فراہمی اور قانون کی مکمل پاسداری سمیت ملک سے کرپشن کا خاتمہ کرنا ہے ان خیالات کا اظہار سابق ضلعی صدر و آرگنائزر تحریک انصاف حلقہ این اے107چوہدری محمد الیاس نے اپنی رہائش گاہ پر حلقہ این اے107کے مختلف علاقوں سے آئے معززین و تحریک انصاف کے رہنماؤں اور کارکنان سے ملاقاتوں کے دوران کیا انھوں نے کہا کہ ہماری سیاست عوامی خدمت کے گرد گھومتی ہے جو عرصہ نصف صدی سے زاہد ہے حق ،سچ وشرافت اور ایمانداری کا دامن کبھی چھوڑا نہ چھوڑیں گے خود غرضی اور لالچ کو کبھی پاس آنے دیا نہ آنے دیں گے،سیاست کو ہمیشہ عبادت سمجھ کر کیا اور آئندہ بھی عوام کی بے لوث خدمت کو اولین ترجیح دیتے رہیں گے چوہدری محمد الیاس نے مزید کہا کہ مخلص ساتھیوں پر ہمیشہ فخر رہے گا ضلع بھر میں پارٹی کی مضبوطی اور فعالی میں پوری نیک نیتی سے اپنا مثبت کردار ادا کیا اور آج اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے تحریک انصاف ضلع بھر میں مقبول ترین سیاسی جماعت بن چکی ہے اہلیان حلقہ این اے107 اور تحریک انصاف کے کارکنان نے جس محبت اور خلوص سے ہم پر اعتماد کیا کبھی فراموش نہیں کرسکتے ،پارٹی رہنماء اور کارکنان تحریک انصاف کی ممبر سازی کو تیز کردیں اور قائد عمران خان کو پیغام اور پارٹی منشور گھر گھر پہنچائیں انشاء اللہ آنیوالا وقت تحریک انصاف اور عوام کا ہو گا۔