پیرس(نمائندہ خصوصی)پاناما لیکس سے ملک کی رسوائی ہوئی ہے شفاف تحقیقات اب لازم ہو چکی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار عوامی تحریک فرانس کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد نعیم نے ایک ملاقات میں یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہڈاکٹر طاہر القادری خود میدان میں آچکے ہیں تاکہ پاکستان کو کرپشن کے بے تاج بادشاہوں سے نجات دلائی جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ حکمران طبقہ اور ان کے حواری گزشتہ کئی دہائیوں سے ملک کو لوٹ کر اربوں کھربوں پتی بن گئے جبکہ ملکی معیشت دن بدن زوال پذیرہو رہی ہے۔