گلاسگو (طاہر انعام شیخ) تحریک انصاف پنجاب کے چیف اگنائزر چوہدری محمد سرور پنجاب کے مختلف منصوبوں میں ہونی والی کرپشن کی تحقیقات کیلئے سپریم کورٹ کے ججز پر مشتمل کمیشن بنانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہ کہ دونوں بھائیوں کی مرکزی اور پنجاب حکومت ناکامیوں کے ریکارڈ قائم کو رہی ہے ضمنی انتخاب میں حکمران فرشتوں کے ووٹوں سے کامیاب ہونے کا خواب دیکھ رہی ہے۔مگر تحریک انصاف دھاندلی کے تمام منصوبوں کو ناکام بنا دے گی۔ وہ لاہور کے ضمنی انتخابات کے حوالے سے گڑی شاہی ، علامہ اقبال روڈ ، سمن آباد اور شمع سٹاپ کے قریب ڈوٹوڈدوڑ انتخابی مہم کے دوران جلسوں سے خطاب کر رہے تھے۔
اس موقع پر تحریک انصاف کے رکن پنجاب اسمبلی میاں اسلم اقبال، ڈاکٹر نوشین حامد ، ضمنی انتخابات کے امیدوار عبدالعلیم خان، شعیب احمد صدیقی، اور دیگر موجود تھے۔ تحریک انصاف چوہدری محمد سرور پنجاب نے کہا کہ ن لیگی قیادت عام انتخابات کی مہم کے دوران اپنے تجربے کی بنیاد پر ملک کو بجلی کی لوڈشیڈنگ ، بے روزگاری، کرپشن سے نجات دلانے کی دعوے کرتی ہے مگر اقتدار میں آنے کے بعد یہ بات ثابت ہو چکی ہے حکمرانوں کے پاس ناکامیوں کے سواکوئی تجربہ نہیں ہے، اگر حکمرانوں نے ملک پر اپنے تجربہ کو مزید جاری رکھا تو ملک کو تباہی اور بربادی کے سوا کچھ نہیں ملے گا۔
انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف سوئی نہیں بلکہ جاگ رہی ہیاس لیے ن لیگ کو لاہور کے ضمنی انتخابات میں کسی قسم کی دھاندلی کی اجازت نہیں دیگی اور الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے وہ لاہور اور لودھراں میں ضمنی انتخابات کو ہر صورت میں شفاف بنائے۔
انہوں نے کہا کہ دونوں بھائیوں کی من مانیاں وفاق کو کمزور کر رہی ہیں وفاق کو تمام صوبوں کا ساتھ لیکر چلنا چاہیے کسی ایک صوبے کیساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک ملک کیلئے خطرہ بن سکتا ہے۔
میاں اسلم اقبال نے کہا کہ ضمنی انتخابات میں ن لیگ کو واضع شکست نظر آ رہی ہے سردار ایاز صادق سپریم کورٹ سے سٹے آرڈرلے کر میدان سے بھاگنے کی کوشش کر رہے ہیں مگر ان کو عوامی عدالت میں مقابلہ کرنا ہو گا۔
عبدالعلیم خان اور شعیب صدیقی نے کہا کہ ن لیگ ہمارے حلقے میں عوام کو نوکریوں کا جانسہ دیکر ووٹ خریدنے کا فارمولہ چلا رہی ہے مگر حکمرانوں کو پتہ ہونا چاہیے ن لیگ سیاسی موت مو چکی ہے اور ضمنی انتخابات میں ان کو عبرتناک شکست ہو گی، جسکی مثال نہیں ملتی۔