پیریس(یس اردو نیوز)تحریک منہاج القرآن فرانس کے صدر چوہدری محمد اعظم نے کہا ہے کہ جن کی وجہ سے مظلوم لوگوں کے بچے یتیم اور عورتیں بیوہ ہوئیں۔ ان کا یوم سزا شروع ہوچکا ہے بس اللہ پاک کا نظام عدل ان کی زبانوں کو ان کو لگام دے گا۔ اور قائد محترم جناب طاہر القادری مسلسل ان مظلوموں کے غموں کے بوجھ کو دل پر لئے ہوئے ہیں بہت جلد اللہ پاک کا انصاف اپنی راہ بنا چکا ہے اور یہ لوگ نیست و نابود ہونے والے ہیں۔ ان مظلوموں کی آہیں اپنا رنگ دکھا چکی ہیں۔ وائٹ کالر جرائم کے ماہراپنے درباریوں سمیت شکنجے میں آچکے ہیں۔