پیرس(یس اردو نیوز) آل پارٹیز کشمیر فورم کی ایگزیکٹو کمیٹی کے چیئرمین چوہدری نعیم نے کہا ہے کہ رمضان المبارک میں کشمیری وفلسطینی بھائیوں پر ظلم وتشدد ہمیشہ سے جاری ہے۔ حرمت والے مہینوں میں شقی القلب دشمن مظلوم کشمیریوں اور فلسطینیوں پر وار کرتے ہیں۔ مظلوم کشمیریوں کا لہو ضرور رنگ لائے گا۔
بھارت کا رمضان میں آپریشن بندی کا اعلان محض ڈھونگ اور کشمیر میں جاری طلم و بربریت سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے۔