counter easy hit

عوام کی طاقت سے اقتدار میں آکر ملک کو مشکلات سے نکالیں گے،چوہدری محمد رزاق ڈھل

ملک میں بڑھتی بیروزگاری پر تشویش ضرور ہے مگر گھبرانے کی ضرورت نہیں ،عوام کی طاقت سے اقتدار میں آکر ملک کو مشکلات سے نکالیں گے، پیپلزپارٹی عوام کی پارٹی ،سیاست کا محور بھی عوام ہیں
پیپلزپارٹی فرانس کے صدر جناب چوہدری محمد رزاق کا یس اردو نیوز کو خصوصی انٹرویو

پیرس (حافظ حسن سے) پیپلزپارٹی فرانس کے صدر جناب محمد رزاق ڈھل نے یس اردو نیوز کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ  پاکستان پیپلزپارٹی عوام کی پارٹی ہے اس کی سیاست کا محور بھی عوام ہیں ، اسٹیبلشمنٹ کے مہرے تبدیل ہوتے رہے ہیں اور ہوتے رہیں گے مگر وہ غریب عوام کی  طاقت سے کبھی نہ اقتدار میں آئے ہیں اور نہ آئندہ آسکتے ہیں۔ چیف جسٹس اور انتظامی مشینری سندھ اور پنجاب کو بدنام کر کے بلاواسطہ طور پر تحریک انصاف کی انتخابی کمپین کر رہی ہے۔

غریب اور پیپلز پارٹی کا اٹوٹ رشتہ ہے، ملک میں بڑھتی ہوئی بیروزگاری پر تشویش ضرور ہے مگر گھبرانے کی ضرورت نہیں کیونکہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ نوجوان کو ملازمتیں دی ہیں۔آصف  رداری نے کہا عوام کی طاقت سے اقتدار میں آکر ملک اور عوام کو مشکلات سے نکالیں گے۔

انہوں نے کہا کہ انتخابات جیتنے کے بعد ایک نئے دور کا آغاز ہوگا پیپلز پارٹی ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کریگی  پیپلز پارٹی نے ہمیشہ نوجوان کو ملازمتیں دی ہیں۔ انشااللہ عوام کی طاقت سے اقتدار میں آکر ملک اور عوام کو مشکلات سے نکالیں گے۔

CHAUDHRY, MUHAMMAD, RAZAQ DHAL, PPP, FRANCE, SAID, WE, WILL, GET, POWER, WITH, THE, HELP, OF, PEOPLES, SUPPORT, NOT, SHORTCUTS