counter easy hit

نئے پاکستان میں بھی حکومت سازی کیلئے ہر جائز و ناجائز حربہ استعمال کیا جارہا ہے، چوہدری محمد رزاق ڈھل

 

پیرس (نامہ نگار) پاکستان پیپلز پارٹی فرانس کے صدر چوہدری محمد رزاق ڈھل نے کہا ہے کہ نئے پاکستان میں ہر جائز و ناجائز کام بھی جائز سمجھ لیا گیا ہے۔ آزاد خریدے جارہے ہیں، ہارس ٹریڈنگ کے ذریعے جوڑ توڑ عروج پر ہے دوسری پارٹیوں کا مینڈیٹ  بھی چرانے کی بھرپور کوشش کی جارہی ہے ۔ کالعدم جماعتوں کو بھی حکومت میں شامل کیا جارہا ہے۔

مشرف دور کی باقیات کو بھی منتوں سماجتوں کے ذریعے ساتھ رکھنے کی کوشش ہور ہی ہے ۔ کل ایم کیو ایم جو ایک مافیا تھا اسے بھی نئے پاکستان میں لایا جارہا ہے۔

عمران خان کو اگر ایسا ہی نیا پاکستان بنانا ہے تو پھر ان کو رہنے ہی دینا چاہیے۔ یہی عوام آج بھی کہنا شروع ہوچکی ہے اور انشااللہ اب تمام عوام یہی کہے گی۔

CHAUDHRY MUHAMMAD RAZAQ, PRESIDENT, PPP, FRANCE, PTI, USING, EVERY, LEGAL, AND, ILLEGAL, ASPECT, TO, FORM, THE, GOVERNMENT