پیرس( نامہ نگار) پاکستان پیپلز پارٹی فرانس کے صدر جناب چوہدری محمد رزاق نے پنجاب اور سندھ میں پیپلز پارٹی اور بلاول بھٹو زرداری کی ریلیوں اور جلسوں پر حملے رکنے والوں اور رخنے ڈالنے والوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ مہرے پیپلز پارٹی کے زندہ ہونے کا اعلان کر رہے ہیں اور ساتھ دلیل بھی دے رہے ہیں۔
ان حالات میں کونسے انتخابات کروانے کی تیاری کی جارہی ہے۔ آراوز کے الیکشنز کے بعد اب بابا رححمتے کے الیکشن جاری ہیں۔ گزشتہ تمام دھاندلی کے ریکارڈ توڑے جارہے ہیں۔ دھاندلی ہوچکی اور اب 25 جولائی کو ووٹ ڈالنے کی رسم ہونا باقی ہے۔
ایک طرف تم کہتے ہو پیپلزپارٹی ختم ہو چکی ہے دوسری طرف اتنے خوفزدہ ہو کہ ریاستی ہتھکنڈوں سے جیالوں کے روکتے ہو بلاول بھٹو کو جلسوں سے روک کر کیا منصفانہ الیکشن کی تیاری کر رہے ہو؟