فرانس (میاں عرفان صدیق) پاکستان مسلم لیگ ن فرانس ویلیئر لے بل کے صدر چوہدری مختار بشارت کی ہمشیرہ کی وفات پر اظہار تعزیت کے لئے ان کے گھر دوستوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ پاکستان عوامی تحریک فرانس کے سینئر مرکزی رہنماءچوہدری محمد اعظم ، چوہدری جاوید پکھووال، مسلم لیگ ن فرانس ویلیئر لے بل کے جنرل سیکرٹری، اے آر وائی نیوز فرانس کے نمائندے مرزا خالد بشیر، مسلم لیگ ق فرانس کے سینئر رہنماچوہدری منیر احمد وڑائچ بھاگووالیہ، راجہ چنگیز اور میاں ساجد گورسی نے مسلم لیگ ن فرانس ویلیئر لے بل کےصدر چوہدری مختاربشارت کی ہمشیرہ کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ اللہ رب العزت ان کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطاء فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطاء کرے (آمین)۔