سرائے عالمگیر(نمائندہ خصوصی)چوہدری فاروق شہید فاونڈیشن سرائے عالمگیر کے راہنما چوہدری سقلین مختار نے اپنے بیان میں کہاہے کہ کرسی کی تمنا ہے نہ لیڈری کا شوق اپنے قائدسابق وزیر قانون چوہدری محمد فاروق شہید کے خوابوں کی تکمیل کے لیے ان کے سیاسی جانشین سابق ایم پی اے چوہدری محمد ارشد اورسابق تحصیل ناظم چوہدری عبدالرحمن کی زیر قیادت قائد کے تعلیم، امن ،ترقی اور خوشحالی کی تکمیل کے لیے کام کر رہے ہیں اورجب تک دم میں دم ہے انشااللہ چوہدری فاروق شہید فاونڈیشن کے پلیٹ فارم سے عوام کی بے لوث خدمت کا مشن جاری رہے گا۔