پیرس(نمائندہ خصوصی) ملک میں تبدیلی نومبر میں آرہی ہے۔ یہ تبدیلی ان ہاؤس ہوگی۔ مسلم لیگ(ن) میں دراڑیں پڑ چکی ہیں حکمران جتنی مرضی کوشش کرلیں پانامہ لیکس نے ساری دنیا میں ان کی کرپشن عیاں کردی ہے۔ اب ان کے دن گنے جاچکے ہیں۔ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ق فرانس کے صدر چوہدری منیر وڑائچ نے یس اُردو سے کیا،انہوں نے کہا کہ موجودہ حکمرانوں سے نجات کا وقت قریب آچکا ہے۔ قوم نومبر میں خوشخبری سنے گی۔