پیرس (میاں عرفان صدیق) پاکستان مسلم لیگ ق فرانس کے عہدیداروں کی میٹنگ اہم پارٹی و موجودہ ملکی سیاسی امور پر تفصیلی گفتگو۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پاکستان مسلم لیگ ق فرانس کے صدر چوہدری منیر احمد وڑائچ سے پاکستان مسلم لیگ ق یوتھ ونگ فرانس کے صدر چوہدری ندیم ڈھیروگھنہ اور ممتاز مسلم لیگی رہنما چوہدری جاوید سدوال نے پیرس میں ملاقات کی اور مسلم لیگ فرانس کی کارکردگی کے حوالے سےتفصیلی گفتگو کی۔
ملاقات میں موجودہ سیاسی صورتحال اور بلدیاتی الیکشن کے بارے میں بھی بات چیت کی گئی۔تینوں رہنماوں نے مسلم لیگ فرانس کی باڈی کو جلد از جلد مکمل کرنے اور مسلم لیگ کو فرانس سمیت پورے یورپ میں مذید فعال بنانے کا تہیہ کیا۔