counter easy hit

کرپشن کے خاتمہ کے لئے قوم اٹھ کھڑی ہو،چوہدری منیر ورائچ

, Chaudhry Munir Warraich

, Chaudhry Munir Warraich

پیرس(عمیر بیگ)ٹی او آر کمیٹی صرف پاناما لیکس تک محدود رہے تاکہ قوم کو اصل حقائق کا پتہ چل سکے،ہر قسم کی کرپشن کے خاتمے کیلئے قوم اٹھ کھڑی ہو۔ موروثی سیاست نے ہمارا بیڑہ غرق کر دیا ہے۔ بلاتعطل وزیراعظم ہاؤس میں بجلی کی فراہمی لوڈشیڈنگ سے ستائے غریب عوام کے ساتھ گھناؤنا مذاق ہے۔ ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ق فرانس کے صدر چوہدری منیر وڑائچ نے یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ ملک میں ہر شعبہ زوال کا شکار ہے مگر مقتدر طبقات کی کرپشن کے قصے عروج پر ہیں۔ ٹی او آر کمیٹی صرف پاناما لیکس تک محدود رہے تاکہ قوم کو جلد اصل حقائق کا پتہ چل سکے۔