پیرس(نمائندہ خصوصی)چھوٹے صوبے نظر انداز ،سرکاری ملازمین ،عوام کو کو ئی ریلیف نہیں ملا ،ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ق فرانس کے صدر چوہدری منیر ورائچ نے ایک ملاقات میں یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ وفاقی بجٹ میں پی ایس ڈی پی میں 8سو ارب روپے رکھے گئے ہیں لیکن سندھ کے لئے صرف 12ارب روپے رکھے گئے ہیں، چھوٹے صوبوں کی جائز ضروریات کو نظر انداز کر دیا گیا جبکہ دفاعی بجٹ میں اضافہ کیا گیا ہے نہ ہی مہنگائی کے تناسب سے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور ریٹائرڈملازمین کی پنشن میں مناسب اضافہ کیا گیا ،بجٹ میں عوام کو کوئی ریلیف نہیں دیا گیا صرف سرمایہ دار طبقے کے مفادات کا تحفظ کیا گیا ،انہوں نے کہا کہ مزدور کی کم از کم تنخواہ 15ہزار مقرر کر کے اس پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے