پیرس(نمائندہ خصوصی) وفاقی بجٹ نے عوام کو مایوس کیا ہے۔وفاقی بجٹ عام عوام کیلئے نہیں بنایا گیا ،بجٹ کے بعد اشیاء کی قیمتیں آسمان پر پہنچ گئی ہیں۔بجٹ عوام دشمن بجٹ ہے ،یہ مسلم لیگ(ن)کی حکومت کا آخری بجٹ ثابت ہوگا۔ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ ق فرانس کے صدر چوہدرہ منیر ورائچ نے یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ(ن)کی حکومت نے تین سال میں عوام کو کچھ نہیں دیا۔عوام موجودہ حکومت کی پالیسیوں سے مایوس ہوچکی ہے