counter easy hit

الطاف حسین، حربیار مری اور میر سلیمان سیاسی طالبان ہیں، چوہدری منیر وڑائچ پاکستان مسلم لیگ فرانس

Ch Munir Warraich, Pakistan Muslim League Quaid e Azam, France

Ch Munir Warraich, Pakistan Muslim League Quaid e Azam, France

فرانس(یس نیوز ڈیسک) پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی کرنے والے سیاسی طالبان ہیں جو کہ اسرائیل اور انڈیا کےپٹھو ہیں۔ بیرون ملک مقیم پاکستانی ان کا مقابلہ کرنے کیلئے متحد ہیں۔ یہ بات پاکستان مسلم لیگ فرانس کے راہنما چوہدری منیر وڑائچ نے یس نیوز سے بات کرتے ہوئے کہی،

انہوں نے مزید کہا کہ یس نیوز پاکستانیوں کے دل کی آواز ہے جو کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے جذبات کی عکاسی کرتا ہے۔ الطاف حسین اور میر سلیمان کے بیانات نے پاکستانیوں کے دلوں کو چھلنی کیا ہے اور ان کے اصل چہرے بے نقاب ہونے پر ہر شخص ان کے خلاف متحد ہے۔

بیرون ملک مقیم پاکستانی اپنے ملک سے بے پناہ محبت کرتے ہیں اور اپنے وطن کی آبرو کیلئے ان کالی بھیٹروں کے خلاف ہر فورم پر آواز اٹھائیں گے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website