پیرس (نمائندہ خصوصی) پاکستان مسلم لیگ ق فرانس کے صدر چوہدری منیر وڑائچ نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ قائد اعظم اور تحریک انصاف نے مل کر قائد اعظم کے پاکستان کی بنیاد رکھ دی ہے ۔اورپرویز الہیٰ کی جیت پورے پنجاب کی کامیابی ہے ۔ پنجاب میں کامیابی نواز شریف کے کرپٹ دور کے خاتمے کا آغاز ہے.
انشااللہ ہم اب قائد اعظم اور علامہ اقبال ؒ کے خواب کے پاکستان کو بنتا اور پھلتا پھولتا دیکھیں گے۔ چوہدری برادران نے پہلے بھی جمہوریت کو اصل شکل میں بحال کیا تھا انشااللہ اب بھی پنجاب سمیت پاکستان بھر میں مسلم لیگ ق کا بنیادی جمہوریتوں کا نظام نافذ العمل ہوگا اور پورا پاکستان ترقی کریگا۔