پیرس(عمیر بیگ)پیپلز پارٹی کے اندر کی بات باہر آگئی ہے کہ کرپشن کو بچانے کیلئے ن لیگ اور پیپلز پارٹی ایکدوسرے کی حمایت کرینگے۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ ق فرانس کے صدر چوہدری منیر وڑائچ نے ایک خصوصی ملاقات میں نمائندہ یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ رحمان ملک کی جانب سے یہ بیان کہ پیپلز پارٹی وزیر اعظم کے استعفے کی حامی نہیں ہے اس بات کا ثبوت ہے کہ دونوں پارٹیاں آپس میں ملی ہوئی ہیں