پیرس (عمیر بیگ)آرمی چیف نے فوجی افسران کیخلاف کارروائی کر کے کرپشن کے خاتمہ کا آغاز کر دیا۔کرپشن کے خاتمے کیلئے اقدامات پر پوری قوم جنرل راحیل شریف کے ساتھ ہے۔ جمہوریت کے نام پر ’’مک مکا‘‘ کرنے والوں کا مکمل احتساب ہونا چاہئے۔ ایک دوسرے کی کرپشن کی پردہ پوشی کرنا اور ’’مفاہمت‘‘ کے نام پر اقتدار کی باریاں لینے کو جمہوریت کا نام نہیں دیا جا سکتا۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ ق فرانس کے صدر چوہدری منیر وڑائچ نے ایک ملاقات میں یس اُردو سے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ عام پاکستانی کے لئے دو وقت کی روٹی کا حصول مشکل ہو چکا ہے جبکہ حکمران بیرون ملک کھربوں روپے کی پراپرٹی بنا چکے ہیں