پیپلز پارٹی کی لوٹ کھسوٹ سے تنگ عوام چاہتی ہے ن لیگ بھی آئندہ اقتدار میں نہ آئے ،چوہدری منیر وڑائچ
پیرس (عمیر بیگ) ن لیگ اور ان کے حواری جھوٹ پر مبنی سیاست کررہے ہیں اور ان کو جان لینا چاہیے کہ اخباری بھڑکوں سے کام نہ چلے گا بلکہ عوام عملی کام کرنے والوں کو پسند کرتی ہے سفارشی ڈاکٹروں نے عوام کو سرکاری ہسپتالوں میں ریلیف دینے کی بجائے اپنے پرائیویٹ کلینکوں پر توجہ دے رہے ہیں اور مریضوں سے اپنے کلینوں پر منہ بولی قیمت مانگ کر کچھ مرنکالا جارہا ہے، ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ ق فرانس کے صدر چوہدری منیر وڑائچ نے ایک خصوصی ملاقات میں یس اُردو سے کیا ،انہوں نے کہا کہ بے حسی کا یہ عالم ہے کہ بہت سے ڈاکٹر اس عبادت کے پیشے کو کاروبار بنا کر ادویات فروخت کرنے والی کمپنیوں سے مک مکا کر کے لوگوں کو دو نمبر داویات دے رہے ہیں اور اس کے ساتھ ساتھ بہت سی کمپنیوں سے کمیشن کھوا کر ان کے ریٹ میں بھی من مانیاں کررہے ہیں اور ان کی قیمتیں بھی ڈبل کردی ہے اور کوئی ان کو پوچھنے والا نہ ہے ان برسراقتدار ٹولے نے ہر طرف لوٹ مار سیل لگارکھی ہے کسی جگہ پر بھی حکومتی رٹ نہ ہے تو پھر ان لوگوں کو سوچنا چاہیے کہ یہ عوام کی خدمت کررہے ہیں یا ان کو لوٹ رہے ہیں انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ق چاہتی ہے کہ ن لیگ اپنا ٹنیور پورا کرے اور جس طرح پیپلز پارٹی نے لوٹ کھسوٹ کر کے اپنے پانچ سال پورے کیے یہ بھی اپنے پانچ سال پورے کریں تاکہ آنے والے وقت کبھی برسراقتدار نہ آئے