پیرس(عمیر بیگ)تمام سیاسی جماعتیں کرپشن کے خاتمے کے لیے آرمی چیف کی تقلید کریں ،ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ق فرانس کے صدر چوہدری منیر وڑائچ نے یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ جنرل راحیل شریف نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کامیابی کے بعد کرپشن کے خلاف جنگ کا آغاز کر کے قوم کے دلی جذبات کی ترجمانی کی ہے ، آرمی چیف نے احتساب کا عمل اپنے ہی گھر سے شروع کر کے ملک کے تمام اداروں کو واضح پیغام دے دیا ہے کہ احتساب کا یہ عمل اب رکے گا نہیں بلکہ کرپشن کے مکمل خاتمے تک جاری رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ ملک بھر کے سیاسی قائدین بھی جنرل راحیل شریف کی تقلید کرتے ہوئے اپنی اپنی جماعتوں میں احتساب کا عمل شروع کریں۔